کراچی(نیوز ڈیسک)اورنگی ٹاون بروہی ہوٹل میں دھماکہ ہوا جس میں1شخص جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون بروہی ہو ٹل میں دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد امدادی کاروائیوں کیلئے ریسکیو کی گا ڑیاں پہنچ گئی ہیں جو کہ زخمیوں کوعباسی شہید ہسپتال منتقل کر رہی ہیں۔دھماکے کے مقام پر بم ڈسپوز ل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے اور پولیس کی طرف سے لوگوں کو دھماکے کے مقام سے دور رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ کوئی اور واقعہ نہ پیش آسکے.ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ دھماکہ برگر کے ٹھیلے کے قریب ہواہے۔ایس ایس پی اورنگی کا کہنا ہے کہ دھماکہ تھیلے میں موجود مواد کے پھٹنے سے ہوااور دھماکے کی جگہ پر کوئی گڑھا نہیں پڑا اور نہ ہی بال بیرنگ ملے۔