ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

علیحدگی کیوں ہوئی؟ویناملک کے والد بالاخر اصل وجہ سامنے لے آئے

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ادکارہ وینا ملک اور اسد خٹک کی خلع کی وینا ملک کے والد تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ وینا ملک نے اپنی شادی کے اخر اجات خود برداشت کیے ہیں ‘ اسد خٹک کے مالی حالات ٹھیک نہیں دونوں بچوں کو کئی سالوں سے سمجھا رہا ہوں لیکن اگر دونو ں ساتھ نہیں رہنا چاہتے تو کوئی انہیں روک نہیں سکتا‘وینا ملک کے بچے وینا کیساتھ ہی رہیں گے ۔ ہفتے کے روز وینا ملک کی اسد خٹک سے خلع کے حوالے

سے گفتگو کرتے ہوئے وینا ملک کے والد نے کہا کہ سال سے کوشش کرتا رہا کہ رشتہ قائم رہے اور اس معاملے کو سلجھایا جاسکے اور اسد کو سمجھاتے رہے مگر کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم حق اور سچ پر ہیں اور علیحدگی کافیصلہ وینا کا اپنا ہے،ہم سب اس فیصلے میں وینا ملک کے ساتھ اور خلع کے فیصلے سے مطمئن ہیں‘ 3 سال ہوگئے اسد کو سمجھاتے ہوئے ،کافی کوششیں کی اسد سے بات کرنے کی،ہم نے بہت کوشش کی کہ رشتہ جڑا مگر اس میں ہم کامیاب نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ اسد کے ساتھ اب بھی رشتہ رہے گا وہ بچوں کا باپ ہے اور اس ناطے اس کے ساتھ رشتہ قائم رہے گا۔ ایک سوال کے جواب میں وینا ملک کے والد نے کہا کہ اسد خٹک کے پاس کوئی کاروبار نہیں تھا اور میں وینا کو کہتا رہتا تھا کہ اس کو کوئی کاروبار سیٹ کر کہ دے دیں کیونکہ اس کے مالی حالات ٹھیک نہیں تھے اسد ہمارے پاس نہیں آیا کہ اس معاملے کو مل بیٹھ کر حل کرلیا جائے اسد کو وینا کو پردہ سکرین پر آنے سے بھی اعتراض تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطلب نہیں سارے جہاں کی برائیاں اسد کے کھاتے میں ڈال دوں ،اسد خٹک میرے بیٹوں کی طرح ہے‘ اسد خٹک سے کچا رشتہ ختم ہو گیا لیکن پکا رشتہ ہمیشہ جاری رہے گا ،وینا اور اسد کے دو بچے ہیں جن سے ہمارا رشتہ ہمیشہ کے لیے ہے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…