بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نواز زرداری میں فرق نہیں، ایک ہی پارٹی میں آجائیں، سراج الحق

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور،واہ کینٹ (نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ گزشتہ کئی سال سے حکومت میں ہیں لیکن عوام کی حالت نہیں بدلی ،پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے کبھی ایک دوسرے کا محاسبہ نہیں کیا اور نہ کریں گے ،پارلیمنٹ میں لڑائیاں مصنوعی ہیں، نواز شریف میں فرق نہیں، ایک ہی پارٹی میں آ جائیں ہمیشہ ایک دوسرے کی کرپشن کو تحفظ دیاہے ،بہتر ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک ہوجائیں تاکہ عوام کنفیوژن سے نکل کر یکسو ہوسکیں ،سوئس بینکوں میں پڑے قوم کے 200بلین ڈالرز ملک میں آجائیں تو عوام کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں مفت مل سکتی ہیں ، ملکی اقتدار پر 500خاندان قابض ہیں جن میں سے اکثریت نے ان دونوں پارٹیوں میں پناہ لے رکھی ہے اور یہ صرف اپنا تسلط قائم رکھنا چاہتے ہیں انہیں عام آدمی کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ،عام آدمی کا مسئلہ آٹا ،دال ،چینی اور گھی ہے ۔جماعت اسلامی ملک میں اپنی نہیں قرآن و سنت کی حکومت چاہتی ہے ،نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کیا جس سیاسی جماعت کے دفتر سے نیٹو کا اسلحہ اور قاتل پکڑے جائیں۔اس پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ٹیکسلا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جلسہ سے امیر جماعت اسلامی راولپنڈی شمس الرحمٰن سواتی اور مقامی رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔سراج الحق نے کہا کہ ہم ایسے دستور کو نہیں مانتے جس میں غریبوں کا استحصال ہو اور اقتدار میں ہمیشہ امیر ہی رہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک پر گزشتہ 67سال سے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کی حکومت ہے ،اسلام آباد میں ملک و قوم کو غربت سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کا کوئی نظام نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے عام آدمی کی فلاح و بہبود کا عوامی ایجنڈا پیش کیا ہے جس پر چل کرہم اپنے تمام مسائل کو خود حل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں مساوات پر مبنی ایسا نظام چاہتی ہے جس میں کوئی غریب فٹ پاتھ پر نہ سوئے ،اور کسی مزدور کے بچے کو اپنا رزق تلاش کرنے کےلیے کوڑے دانوں میں نہ جھانکنا پڑے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نظام مصطفیٰ کے نفاذ سے اللہ کی رحمتوں اور برکتوں کی بارش ہوگی ،اور اقتدار پر قابض چند خاندانوں سے نجات ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ میں خود ایک غریب مزدور کا بیٹا ہوں میں غریبوں اور مزدوروں کے مسائل کو اچھی طرح جانتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ غریب کے دکھ اور پریشانی کو غریب ہی سمجھ سکتا ہے ۔ عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےامیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری اور نواز شریف ایک ہی پارٹی میں شامل ہو جائیں۔دونوں کے طرز حکومت میں کوئی فرق نہیں ہے۔68سالوں سے عوام اپنی حکومت کی منتظر ہیں۔ایم کیو ایم سیاسی پارٹی ہے۔یا دہشت گرد تنظیم؟کیا جس سیاسی جماعت کے دفتر سے نیٹو کا اسلحہ اور قاتل پکڑے جائیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…