منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اڑی حملے کے الزام میں بیگناہ قرار پانے والے پاکستانی طلبا کیساتھ بھارت کا افسوسناک سلوک کس حالت میں پاکستان کے حوالے کیا؟جان کر آپ کا بھی خون کھول اٹھے گا

datetime 11  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کا اڑی حملہ کے الزام میں گرفتار 2بے گناہ پاکستانی طلبا کیساتھ افسوسناک سلوک، واہگہ بارڈر پر توہین آمیز حالت میں پاکستان رینجرز کے حوالے ۔ تفصیلات کے مطابق اڑی حملہ کے الزام میں گرفتار پاکستان طلبافیصل اعوان اور احسن خورشید کی بے گناہی ثابت ہونے پر گزشتہ روز دونوں کو واہگہ بارڈر پر رینجرز کے حوالے کر دیاگیا ہے،

بھارتی فوجی حکام دونوں بے گناہ پاکستان طالب علموں کیساتھ افسوسناک سلوک کرتے ہوئے انہیں مجرموں کی طرح آنکھوں پر پٹی باندھ کر سرحد تک لائے۔ دونوں طلبا کا تعلق آزادکشمیر کے ایک گائوں سے ہے جو کے عید کے موقع پر سیروتفریح کی غرض سے نکلے اور غلطی سے سیز فائر لائن عبور کر کے مقبوضہ کشمیر میں داخل ہو گئے تھے جہاں اڑی حملے کے تین دن بعد انہیں بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا تھا اور بعد میں اڑی حملے میں سہولت کار قرار دیتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ تحقیقاتی ایجنسی نے دونوں پاکستانی طلبا کو 6ماہ طویل تحقیق کے بعد بے گناہ قرار دیتے ہوئے رہائی کے بعد پاکستان روانہ کرنے کیلئے بھارتی فوج کے حوالے کیا تھا۔بھارتی فوج کے دونوں طلبا کو اڑی حملے میں سہولت کار قرار دئیے جانے کے الزام کو پاکستانی حکام نے مسترد کر دیا۔ یاد رہے کہ اڑی حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک پاکستانی تحقیقاتی ٹیم بھی بھارت جا چکی ہے۔ دونوں طلبا کو واہگہ بارڈر پربھارتی فوجی حکام نے  پاکستانی حکام کے حوالے کیا جہاں دونوں طلبا کے والدین اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کئی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ دونوں پاکستانی طلبا نے پاکستان ،پہنچنے پر کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے عید کا دن ہے،خوشی کے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔رہا ہونے والے پاکستانی طالب علم فیصل کے بھائی نے اس حوالے سے پاکستانی حکام اور بھارت کا شکریہ بھی ادا کیا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…