منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

مصری خاتون کی بھارت میں سرجری، حیران کن تصویر سامنے آگئی

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن ) بھارتی ڈاکٹرز نے دنیا کی سب سے وزنی قرار دی جانے والی  کی کامیاب سرجری کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 500 کلو وزن کی حامل 39 سالہ ایمان احمد نامی خاتون گذشتہ 2 دہائیوں سے ہلنے جلنے سے قاصر تھیں۔مصر سے تعلق رکھنے والی ایمان گذشتہ ہفتے وزن میں کمی کے لیے معدے کی سرجری کروانے بھارت لائی گئیں تھیں جبکہ ممبئی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ہسپتال

 

سے جاری ہونے والے بیان میں ایمان احمد کے کامیاب آپریشن کا اعلان کیا گیا۔ہسپتال کے مطابق اب ایمان کو مائع غذا دی جارہی ہے جبکہ ان کی حالت کافی بہتر ہے، خاتون کو لاحق دیگر بیماریوں کے لیے میڈیکل ٹیم اب بھی مصروف ہے۔ دنیا کی وزنی ترین خاتون کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹرز پرامید ہیں وہ جلد ہی مصر روانہ ہوسکیں گی۔سیفی ہسپتال کی ترجمان کے مطابق آپریشن سے قبل خاتون کے وزن میں 100 کلو کمی کی گئی۔یاد رہے کہ فروری میں خاتون کو مصر سے کارگو طیارے کے ذریعے ہندوستان بھیجا گیا تھا جبکہ انہیں گھر سے ایئرپورٹ منتقل کرنے کے لیے کرین کی مدد لینا پڑی۔500کلوگرام وزنی خاتون کی بہن نے گذشتہ سال اکتوبر میں ممبئی کے سیفی ہسپتال کے ڈاکٹر سے اپنی بہن کے علاج کے لیے رابطہ کیا تھا جبکہ انہیں بتایا تھا کہ بچپن میں ‘ایلیفینٹیاسز’ نامی بیماری کی تشخیص کی گئی تھی، جس کے باعث ان کا جسم سوج چکا ہے اور حرکت کے قابل نہیں رہا۔یہ بھی یاد رہے کہ وزنی خاتون کو بھارت کے ویزے کے حصول کے لیے بھارت کے وزیر خارجہ کی مداخلت کی ضرورت پڑی جبکہ ان کی ہدایت کے بعد ہی وہ بھارت کا ویزا حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔۔

 

_95050723_e4e94187-819a-4796-955e-4b5c478a20b3

 

58c14f7c6cca7

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…