بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

متحدہ کے کارکنوں نے کتنے ظلم و ستم کیے‘ رینجرز نے پریس ریلیز جاری کر دی

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر عمیر صدیقی کو رینجرز نے انسداد دہشت فردی کی عدالت میں 90 روزہ ریمانڈ کے لیے پیش کیا‘ تفصیلات کے مظابق مذکورہ ملزم کو متحدہ مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ کا ٹاسک دیا گیا تھا‘ مذکورہ ملزم نے ktc ممبر حماد صدیقی کے حکم پرایک ٹارگٹ کلنگ ٹیم تشکیل دی جس میں متحدہ قومی موومنٹ کے مختلف یونٹوں سے تعلق رکھنے والے 23 ٹارگٹ کلروں کو شامل کیا گیا‘ اس ٹارگٹ کلنگ ٹیم نے تقریباً 120 متحدہ مخالفین کو قتل کیا

مزید پڑھئے: رینجرز کو تمام سیاسی جماعتوں کیلئے ایک اہم ٹاسک مل گیا

ملزم کو قتل کے تمام احکامات ktc انچارئج حماد صدیقی سے ملتے تھے‘ عمیر صدیقی کی ٹارٖگٹ کلنگ ٹیم نے رینجرز کے لائس نائیک شوکت کا بھی قتل کیا‘ اس کے علاوہ ملزم سابقہ سینیٹر فیصل رضا عابدی کے گارڈ شاہدحسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر کے بھتیجے صبیخ اللہ کے قتل میں بھی ملوث ہے‘ ٹارگٹ کلنگ ٹیم نا صرف متحدہ کے مخالفین کو ٹھکانے لگاتی تھی بلکہ یہ ٹارگٹ کلنگ ٹیم متحدہ قومی موومنٹ کے اپنے کارکنان کے قتل میں بھی ملوث ہے

مزید پڑھئے: رینجرز کی الطاف حسین کے گھر پر توڑ پھوڑ‘ متحدہ بول پڑی کراچی

جس میں متحدہ کارکن طاہر عرف ندیم sp کا قتل بھی شامل ہے‘ ملزم نے دوران تفتیش یہ انکشاف کیا ہے کہ2008ء میں متحدہ کے ڈپٹی کنوینر انیس قائمخانی نے خورشید میموریل ہال میں لسانی بنیادون پر ٹارگٹ کلنگ کو تیز کرنے کے لیے میٹنگ کی جس میں سابقہktc انچارج حماد صدیقی تمام سیکٹر انچارجز اور جوائنٹ سیکٹر انچارجز نے شرکت کی‘ اس میٹنگ کے دوران ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں‘ ملزم نے دوران تفتیش یہ انکشاف بھی کیا کہ وہ کوئٹہ کے ایک ڈیلر کے ذریعے متحدہ میں موجود عسکری ونگ کے لیے اسلحے کی خریداری میں بھی ملوث رہا ہے‘ جس میں ایک واقع میں 40 کلاشنکوف‘ 8 ایل ایم جی‘ 1 راکٹ لانچر‘ 6 جی تھری‘ 5 چائنا رائفل اور 3 ایم جی کی کھیپ خریدی گئی۔ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فروری 2015 میں تمام سیکٹر انچارجز کو یہ ہدایات جاری کی گئیں کہ اپنے اپنے سیکٹرز کا اضافی اسلحہ چھاپوں کے دوران برآمدگی سے بچانے کے لیے نائن زیرو پر جمع کرائیں

مزید پڑھئے: رینجرزافسران اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں

یہ اسلحہ ایمبولینسز کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا ہے‘ ملزم نے سانحہ بلدیہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ فیکٹری میں آگ بلدیہ کے سیکٹر انچارج رحمان بھولا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ لگائی‘ ملزم نے یہ انکشاف بھی کیا کہ نائن زیرو کے اطراف ٹارگٹ کلرز کے ٹھکانے موجود ہیں جن میں تقریباً 250 سے 300 ٹارگٹ کلر روپوش ہیں‘ گذشتہ انتخابات میں ملزم کے آرڈر پر گلستان جوہر سیکٹر کے 60 سے 70 کارکنان نے امید وار فیصل سبزواری کے حق میں معمار سیکٹر کے عالقے میں واقع پولنگ اسٹیشنوں پر جعلی ووٹ کاسٹ کروائے تھے اس ضمن میں الیکشن سے ایک دن قبل پریزائڈنگ افسران کو سیکٹر آفس بلا کر ان کو جعلی ووٹ کاسٹ کرنے پر قائل کیا اور ہر پولنگ اسٹیشن سے 15 سے 20 بکس جعلی ووٹوں سے بھر کر پریزائڈنگ افسران کے حوالے کیے جاتے تھے۔

11040497_852260901486465_1366784290_o



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…