اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اورسابق وزیراعلیٰ سندھ سیدغوث علی شاہ نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن عوام کااعتمادکھوچکی ہے اورسندھ میں پیپلزپارٹی کامتبادل بننے کاموقع ضائع کردیا۔سندھ حکومت مخالف قوتوں کواکٹھا ہوکرصوبے میں پیپلزپارٹی کامتبادل بنناہوگا۔پیپلزپارٹی کامتبادل میدان میں آجائیگا۔جمعرات کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے 2013ء کے الیکشن میں میں سندھ
سے قومی اسمبلی کی گیارہ نشستیں جیتی وہ بھی استعفیٰ دیکرپیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کامجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوااورنہ میں نے نوازشریف کومنانے کیلئے ان سے رابطہ کیا۔غوث علی شاہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے سندھ میں پیپلزپارٹی کامتبادل بننے کاموقع ضائع کردیا۔سندھ حکومت مخالف قوتیں اکٹھی ہوجائیں توصوبے میں پیپلزپارٹی کامتبادل آجائے گا،لیکن مسلم لیگ ن کی توجہ سندھ پرنہیں ہے۔