بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

مقبوضہ کشمیر میںکھدائی کے دوران زمین سے 11 ویں اور 12ویں صدی عیسوی کی ایسی چیز نکل آئی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

datetime 10  مارچ‬‮  2017 |

سرینگر؍مظفرآباد (آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں 11ویں اور12ویں صدی عیسوی کے تانبے کے سکے بڑی تعداد میں دریافت ہوئے ہیں۔ کٹھ پتلی انتظامیہ کے محکمہ آرکائیوز ، آرکیالوجی اینڈ میوزیم کے ڈائریکٹر کی سربراہی میںماہرین کی ایک ٹیم نے ضلع بڈگام کے علاقے خانصاحب میں واقع گائوںنونر میںکھدائی کے دوران تانبے کے آٹھ سوسکے ملے ہیں۔ماہرین آثار قدیمہ ان سکوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوںنے اپنی ابتدائی رپور ٹ میں کہا ہے کہ یہ سکے 11ویں اور 12ویں صدی عیسوی کے ہیں

جب کشمیر پر یساکارہ اور لوہارو خاندان حکمران تھے۔ محکمہ کے ترجمان کے مطابق مذکور ہ سکے گرد اور زنگ آلود ہیں اور ان کے کیمیکل ٹریٹمنٹ کیلئے ایس پی ایس میوزیم لال منڈی کی کنزرویشن لیبارٹری بھیجا گیا ہے۔سکوں کی صفائی کے بعد تحقیق کے کام کو آثار قدیمہ کے شائقین اور ماہرین کے ساتھ تبادلہ کیاجائیگا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ضلع بڈگام کے علاقے چرار شریف سے سلطانی دور کے سکے برآمد ہوئے گئے تھے جبکہ ضلع اسلام آباد کے گائوںوتنار دسے 2000 سال قدیم سکے برآمد ہوئے تھے۔دریافت ہونیوالے تمام سکوں کو ایس پی ایس میوزیم لال منڈی میں محفوظ کیاگیا ہے۔ میوزیم میں زمانہ قدیم کے 70,000سے زائد تانبے ، چاندی اور سونے کے سکے موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…