جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

’’ موجیں لگ گئیں‘‘ حکومت نے ہزاروں نوکریوں کا اعلان کردیا

datetime 10  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے 6 ہزارڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔سندھ سیکریٹریٹ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صوبے میں صحت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیرصحت ڈاکٹرسکندرمیندھرو، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد وسیم، سیکرٹری خزانہ حسن نقوی اور دیگر اعلیٰ افسران شریک تھے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری منظورکرلی جس کے تحت پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹرزکو آفرلیٹرجاری کیے جائیں گے، اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ نے 337 کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو ریگولر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ نے شہرمیں سینٹرل بلڈ بینک کے قیام کی اسکیم پرکام کی سست روی پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب تک محکمہ صحت اپنی اسکیمزپرجاری کام کی نگرانی نہیں کرے گا کام نہیں ہوگا، انہوں نے کہا  کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز نہیں مریض پریشان ہورہے ہیں، ہم نے محکمہ صحت کا بجٹ بڑھایا ہے، اس کا فائدہ عوام تک پہنچنا چاہیئے۔ انہوں نے وزیراعلی کی ملیر، کیماڑی اور اورنگی کے اربن ہیلتھ سینٹرز میں اضافی انڈور بلاکس کا کام جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

موضوعات:



کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…