جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نمازکی روزانہ اوقات کارکے مطابق ادائیگی سے انسان صحت مندرہتاہے ،جدید تحقیق

datetime 8  مارچ‬‮  2017 |

برمنگھم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام میں پانچ وقت کی نمازروزانہ فرض کی گئی ہے اورنمازکی ادائیگی کسی بھی صورت میں معاف نہیں کی گئی ہے ۔جبکہ نمازکی ادائیگی صحت کےلئے بھی انتہائی فائدہ مندہے ۔معروف جریدے انٹرنیشنل جرنل آف انڈسٹریل اینڈ سسٹمز انجنیئرنگ کی ایک تحقیق کے مطابق یہ اہم بات سامنے آئی ہے کہ اگرروزانہ پانچ وقت کی نمازخشوع وخضوع کے ساتھ اداکی جائے تواس سے کمردرد کے مسائل ہمیشہ

کےلئے ختم ہوجاتے ہیں ۔برطانیہ اورامریکی یونیورسٹییوں جن میں برمنگھم یونیورسٹی ، مینیسوٹا یونیورسٹی اور پین اسٹیٹ یونیورسٹی شامل ہیں ان کی ایک مشترکہ تحقیق میں اسلام ،عیسائیت اوریہودیت کی عبادات کاایک تقابلی موازنہ کیاگیا اوران یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسلام میں نمازکی مختلف اوقات میں ادائیگی سے انسانی جسم کی کمرکے مختلف زایوں میں جب تبدیلی ہوتی ہے تواس سے کمردرد کم ہوکرختم ہوناشروع ہوجاتاہے ۔ماہرین کے مطابق نماز کی ادائیگی کے دوران جسم کی حرکات فزیکل تھراپی اوریوگاسے ملتی جلتی ہیں ۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ نماز کی روزانہ اوقات کارکے مطابق ادائیگی سے ذہنی پریشانی اورجسمانی تنائومیں کمی ہوتی ہے اورانسان صحت مندرہتاہے ۔تحقیق میں یہ بھی بتایاگیاہے کہ اگرنمازکے تمام اراکین کوٹھیک طرح سے ادانہ کیاجائے تواس سے انسانی جسم میں درد میں مزید زیادہ ہوجاتاہے اس لئے نمازکی روزانہ اوقات کارکے مطابق ہی ادائیگی انسانی صحت کےلئے انتہائی مفید ہوتی ہے ۔تحقیق میں مزیدبتایاگیاہے کہ نمازکی ادائیگی سے انسانی جسم تندرست وتوانارہتاہے جس سے انسانی زندگی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں اورانسانی ذہنی نمومیں اضافہ ہوتاہے جس سے اس میں سوچ وبچارزیادہ کرنے کی قوت پیداہوجاتی ہے جبکہ جسم میں مدافعتی نظام بھی زیادہ مضبوط ہوتاہے اوراس سے انسان کئی موذی

امراض سے بچ جاتاہے ۔تحقیق میں بتایاگیاہے کہ جب نمازکی ادائیگی اوقات کارکے تحت ہوتی ہے، اس سے معاشرے کے افراد کاایک دوسرے سے میل جول بڑھتاہے جس سے معاشرے کے کئی مسائل پیداہونے سے قبل ہی ختم ہوجاتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…