اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عارف علوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہا ہے کہ عمران خان مناسب الفاظ کا استعمال نہیں کر سکے ، ان کے الفاظ کی وجہ سے قوم کی دل آزاری ہوئی ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹر ہمارے مہمان ہیں اور ان کے بارے میں عمران خان کے لفظوں کے انتخاب میں غلطی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ اپنے بیان پر
قوم سے معافی مانگیں۔ ڈاکٹر عارف علوی کے اس مطالبے پر تحریک انصاف کے سنٹرل الیکٹرانک میڈیا کو آرڈی نیٹر جاوید بدر ڈاکٹر عارف علوی پر برس پڑے ، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے درست بیان پر معافی کا مطالبہ شرمناک ہے اور میں ایک پارٹی کارکن کی حیثیت سے چاہتا ہوں کہمعافی مانگنے کا مطالبہ کرنے پر عارف علوی مستعفی ہو جائیں ۔