اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدر براک اوباما نے ریاست مزوری کے قصبے فرگوسن میں دو پولیس اہلکاروں پر گولی چلائے جانے کے اقدام کو مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کوئی معافی نہیں ہو گی۔
انھوں نے تسلیم کیا کہ مظاہرین کی شکایات جائز ہیں، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بدھ کو فرگوسن میں پولیس چیف کی جانب سے استعفے کے بعد ہونے والے ایک مظاہرے میں پیش آیا تھا۔
جمعرات کو شہر میں جاری ر ہنے والے مظاہرے پرامن تھے جبکہ زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو بھی ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ فرگوسن میں گذشتہ سال ایک 18 سالہ سیاہ فام لڑکے کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت مظاہروں کا آغاز ہوا تھا۔
فرگوسن پولیس کے سربراہ نے اپنے ادارے میں نسلی تعصب کے بارے میں ایک رپورٹ کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
بدھ کو فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار کو چہرے اور دوسرے کو کندھے پر اس وقت گولی لگی جب مظاہرین رات کو گھر کی جانب جا رہے تھے۔
فرگوسن میں گولی چلانے والے مجرم ہیں: براک اوباما
14
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں