جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

تم بڑے قسمت والے ہو جو تمہیں سزا دی جا رہی ہے ورنہ ۔۔۔! پاکستان میں دوسری شادی کیلئے مردوں کو کیا کام کرنا ہوگا ؟

datetime 7  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ نے پہلی بیوی اور مصالحتی کونسل سے اجازت لئے بغیر دوسری شادی کر نے والے تونسہ شریف کے رہائشی کو ایک ماہ قید کی سزا برقرار رکھی ۔ پٹیشنر اشتیاق احمد نے شادی شدہ ہونے کے باوجود پہلی بیوی سے اجا زت لئے بغیر دوسری شادی کی جس پر تونسہ شریف کے مجسٹریٹ نےمسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے 6(5)b کے تحت ایک ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی جس کے خلاف سیشن جج ،لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے

اپیلیں خارج کر دیں ۔ سپریم کورٹ کےجج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیس کا فیصلہ تحریر کیا ہے جس میں قرار دیا کہ درخواست گزارنے رقیہ کے ساتھ شادی کرنے کے بعد تہمینہ کے ساتھ مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کی ۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ وہ چار شادیاں کر سکتا ہے اور اس پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی ، عدالت نے کہا کہ درخواست گزار بڑا قسمت والا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے اس کے ساتھ بڑا نرم رویہ اپنایا جبکہ اس کو ایک سال تک قید کی سزا سنائی جا سکتی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…