اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک مزید بارشوں کی پیشنگوئی

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے ہفتہ تک مزید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ۔پیر کو محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات سے ہفتہ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ منگل اور بدھ کے روز بعض مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

بدھ سے ہفتہ کے دوران کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل اور بدھ کے روز کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان، ساہوال ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، قلات، ڈی جی خان، ملتان، ڈی آئی خان، مالاکنڈ ڈویژن، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا جبکہ آئندہ 48گھنٹوں میں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ، ژوب، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ڈی آئی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ منگل اور بدھ کے روز بعض مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ ملک کیدیگر علاقوں میں موسم خشک رہیگا۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت، کالام منفی07، استور، ہنزہ منفی03، گوپس، بگروٹ، سکردو، دیر منفی02، مالم جبہ منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…