اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ کیس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کی سربراہی میں ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل تحقیقات کیلئے پی سی بی نے تین رکنی ٹریبونل تشکیل دے دیا ہے جس کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر کرینگے
جبکہ دیگردو اراکین میں سابق چیئرمین پی سی بی لیفٹیننٹ جنرل (ر)توقیر ضیا اور سابق چیف سلیکٹر وسیم باری شامل ہیں۔ ٹریبونل آئندہ ہفتے سے سکینڈل کی تحقیقات کا آغاز شروع کر دے گا۔ واضح رہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف نے اپنے وکلاکے ذریعے پی سی بی شوکاز نوٹس کا جواب پی سی بی کو جمع کروادیا ہے جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔