پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلی خیبرپختونخواپرویزخٹک نے پی ایس ایل کافائنل جیتنے پرپشاورزلمی کومبارکبادپیش کی ہے ۔اس موقع پرانہوں نے پشاورزلمی کوچیمپیئن بننے پرخصوصی انعام دینے کااعلان بھی کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی پرویزخٹک نے کہاکہ میںبھی کرکٹ کاشوق رکھتاہوں، اس لئے تین وزراپی ایس ایل کافائنل
دیکھنے کےلئے لاہوربھیجے تھے ۔انہوں نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ پشاورزلمی نے ٹائٹل جیتاہے اس لئے ٹیم کوخصوصی انعام دیاجائے گاجبکہ جاوید آفریدی کوخصوصی طو رپردعوت پرمدعوکیاجائے گا۔پرویزخٹک نے کہاکہ پی ایس ایل تھری پاکستان میں ہونی چاہیے اوراس معاملے پرغیرملکی کھلاڑیوں کوابھی سے آمادہ کیاجائے ۔