اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کس شخص کی وجہ سے ہوا؟نجم سیٹھی کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 5  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(این این آ ئی ) پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل شہبازشریف کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔فائنل میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہاکہ اس موقع پر مجھے ایک ہی نام ذہن میں آتا ہے اور وہ چیف منسٹر پنجاب محمدشہبازشریف کا نام ہے ۔ انہو ں نے اپنی سیاسی او رانتظامی ٹیم کے ساتھ دن کو رات او ررات کو دن بنادیا۔ اس موقع پر کرکٹ شائقین نے بلند آواز میں نعرے لگا کر تائید کی ۔نجم سیٹھی نے بتایاکہ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے لئے ہرممکن کوشش کی ہے ۔

انہو ں نے فائنل میچ کے پر امن انعقاد کے لئے بھر پور انتظامی صلاحیتوں اور قابل تقلید جرات اور دلیری کا مظاہرہ کیا ۔وزیراعلی محمدشہبازشریف کی کاوشوں کی وجہ سے لاہور میں غیر ملکی کرکٹر کے ساتھ فائنل میچ کا انعقاد ممکن ہوسکا جس پر شائقین کرکٹ اور ہم سب ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ چیئرمین پی ایس ایل نے اپنے خطاب میں پنجاب کی انتظامیہ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیا اور بتایاکہ پنجاب کی انتظامیہ نے میچ کے لئے دن رات کام کرکے دن کو رات او ررات کو دن میں بدل دیا ۔ نجم سیٹھی کے خطاب کے دوان وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف کا نام سن کر شائقین نے پرجوش نعرے لگائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…