بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

رینجرز کی الطاف حسین کے گھر پر توڑ پھوڑ‘ متحدہ بول پڑی کراچی

datetime 14  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کا کہنا ہے کہ رینجرز نے نائن زیرو پر کارروائی کے دوران اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جب کہ وہاں سے گرفتار کیے گئے افراد کو دہشت گرد اور جرائم پیشہ بنا کر پیش کیا گیا۔ کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی نے کہا کہ رینجرز نے چھاپے کے دوران الطاف حسین کی رہائش گاہ اور ایم کیو ایم کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی، الطاف حسین کی ہمشیرہ کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تو پھر ان کے گھر چھاپا کیوں مارا گیا، نائن زیرو اور اس کے اطراف سے بزرگوں اور باورچیوں کو بھی گرفتار کیا گیا اور اس تمام کارروائی میں گرفتار افراد کو دہشت گرد اور جرائم پیشہ بناکر پیش کیا گیا۔ حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر کارروائی کے دوران اپنے اختیارات سے تجاوز کیا، گرفتار افراد پر انسانیت سوز تشدد کیا گیا اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو کل نوگوایریا تھا اور نہ ہی آج ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نائن زیرو کے طالبان کے ہٹ لسٹ پر ہونے کا بتایا تھا جس کے بعد ہمیں سکیورٹی کے لیے اسلحہ صوبائی اور وفاقی حکومت نے دیا لیکن چھاپے کے بعد یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ نائن زیرو سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا جب کہ امریکی وزارت خارجہ نے بھی نیٹو کا اسلحہ چوری ہونے اور کراچی سے اسلحے کی ترسیل کی تردید کی ہے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…