مانامہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب میڈیا کے مطابق پچیس مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد پتا چلا ہے کہ ملک میں 54رکنی دہشت گرد تنظیم سرگرم ہے جس کے بیشتر عناصر پکڑ لیے گئے ہیں۔ بحرین پولیس کے مطابق 25 مشتبہ دہشت گردوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے 16 کے خلاف عدالتوں میں قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔گرفتار کئے گئے مشتبہ دہشت گردوں نے بحرین میں دہشت گردی کی چھ
وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران سے رابطے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہم افسران پر قاتلانہ حملے کیے تھے۔بحرینی پولیس نے حراست میں لیے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا ہے۔