لاہور(نیوزڈیسک)مستی سے منع کرنے والے شیخ رشید پر حملہ،دوڑیں لگ گئیں،حملہ آور نے حملے کی وجہ بھی بتادی، تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم شخص نے جوتا دے مارا۔شیخ رشید پی ایس ایل فائنل میں شرکت کے لیے لاہور ریلوے اسٹیشن پہنچے تھے، جہاں ڈی ایس ریلوے نے شیخ رشید کو وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی طرف سے گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کی اور جیسے ہی واپس جانے لگے نامعلوم شخص کی جانب سے ان پر جوتا پھینکا گیا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ’لاہور میں پی ایس ایل کرانا درست فیصلہ ہے اور پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لیے پی ٹی آئی والے بھی آرہے ہیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’لاہور پاکستان کا دل ہے اور ہم یہاں دہشت گردی کے خلاف اعلان جنگ کرنے آئے ہیں،شیخ رشید پر جوتے سے حملہ کرنے والے بابا جی کا حملے سے متعلق حیرت انگیز موقف بھی سامنے آگیا بابا جی کہتے ہیں کہ شیخ رشید میرے قائد نوازشریف کے خلاف باتیں کرتے ہیں اس لئے ان پر جوتے سے حملہ کیا۔ جوتے کے حملے میں شیخ رشید بال بال بچ گئے۔
قبل ازیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے خبردار کیا تھاکہ پی ایس ایل میں اگر نواز شریف اور شہباز شریف نے میرے خلاف کسی مستی کی کوشش کی تو زندگی بھر انہیں بھگتنا پڑے گا۔ہفتہ کو زراداری ہا ؤس کے باہر پی سی ایل شرکت اور اے پی سی میں اس پر بات ہونے سے متعلق میڈیا کے استفسار پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھ سے اجلا س میں سابق صدر آ صف علی زرداری نے پو چھاکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کیوں دیکھنے جا رہے ہیں اس کا نواز شریف کو فائدہ ہو گا۔ میں نے جواب دیا کہ پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھنے کے حوالے سے زبان کر چکا ہوں اس لئے جاؤں گا۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ اگرپی ایس ایل میں اگر نواز شریف اور شہباز شریف نے میرے خلاف کسی مستی کی کوشش کی تو زندگی بھر اسے بھگتنا پڑے گا۔