جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

لندن ایئرپورٹ پر گرفتاری،حقیقت کچھ اور ہی نکلی،حدیقہ کیانی نے انتہائی قدم اُٹھالیا

datetime 4  مارچ‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی) معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لندن کی ویب سائٹ کو غلط خبر شائع کرنے پر پانچ کروڑ برطانوی پونڈز کا لیگل نوٹس بھیج دیا، کہتی ہیں پاکستان کی آواز ہوں غلط خبر سے شہرت کو نقصان پہنچا۔معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے لندن کی ویب سائٹ میٹرویوکے کی چودہ فروری کی خبر کہ حدیقہ کیانی ہیتھرو ائیرپورٹ پر دو کلو کوکین کے ساتھ گرفتار ہو گئیں ہیں پر اپنے وکیل سید ظفر علی شاہ کے

توسط سے پانچ کروڑ برطانوی پونڈز کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔حدیقہ کیانی نے نوٹس میں لکھا ہے کہ وہ پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں اور اس خبر سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔ وہ 2008ء میں آخری دفعہ لندن گئیں تھیں اور لندن ائیرپورٹ پر پکڑے جانے والی خبر سے ان کے مداحوں کو بہت صدمہ پہنچا اور ان کی شہرت کو نقصان ہوا جس پر مذکورہ ویب سائٹ ان سے معافی بھی مانگیں اور انہیں غلط خبر دینے پر پانچ کروڑ برطانوی پونڈز ہرجانہ بھی ادا کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…