اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

تنازعات کے باوجودچین اور بھارت نے نئی تاریخ رقم کردی،حیرت انگیزانکشاف

datetime 4  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی)دنیا کے دو بڑے ترقی پذیر ممالک چین اور بھارت کو اپنی توجہ تنازعات میں الجھنے کی بجائے دو طرفہ مفاہمت اور تعاون کے فروغ پر مرکوز رکھنی چاہئے ، چین اور بھارت میں گذشتہ عشروں کے درمیان دوطرفہ تجارت میں بڑی تیزی سے ترقی ہوئی ہے اور یہ تجارتی حجم جو 1990ء کی دہائی میں دو ارب ڈالر تھا اب 70ارب ڈالر سے زیادہ پہنچ گیا ہے۔یہ بات چین کے اعلیٰ قانون ساز ادارے

کی ترجمان فو ینگ نے گذشتہ روز کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے مختلف شہروں کے لئے ہفتہ وار چالیس پروازیں آتی جاتی ہیں ، دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے دورے بھی ہورہے ہیں اور دونوں ملکوں کی افواج ہر سال ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرتی ہیں ، چین اور بھارت کے درمیان سرحد پار جرائم اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کارروائیوں کیلئے ایک میکنز م بھی تشکیل دیا جا چکا ہے۔فوینگ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر اتفاق رائے موجود ہے جبکہ بعض تنازعات بھی برقرارہیں اور ان مسائل پر سفارتی ذرائع سے مناسب انداز میں بات چیت جاری رہتی ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین اور بھارت دونوں کو ترقی کے سلسلے میں مختلف چیلنجز کا سامنا ہے ، دونوں ممالک کو ایک دوسرے کو مزید سمجھنا چاہئے اور دوطرفہ تعاون کے راستے میں تنازعات کو آڑے نہیں آنا چاہئے ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…