لاہور(این این آئی)پاکستان سپرلیگ میں اب تک صرف 2سنچریاں بنی ہیں۔پہلے نمبرپر21فروری2016کودبئی میںپی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میںاسلام آبادیونائیٹڈکے شرجیل خان نے پشاورزلمی کے خلاف62گیندوںپر8چھکوں اور12چوکوں کی مددسے117رنزبنائے۔دوسرے نمبرپر3مارچ2017ء کوپی ایس ایل 2میںپشاورزلمی کے کامران اکمل نے دبئی کرکٹ سٹیڈیم میںکراچی کنگزکے خلاف شانداربیٹنگ کرتے ہوئے65گیندوںپر7چھکوں اور6چوکوں کی مددسے104رنزبنائے ۔پاکستان سپرلیگ IIمیںفائنل سے قبل زیادہ
رنزبنانے کااعزازپشاورزلمی کے کامران اکمل کو حاصل ہے جنہوں نے 10میچوں کی10اننگزمیں31.30کی اوسط سے313رنزبنائے جن میں ایک سنچری اور2نصف سنچریاں شامل ہیں انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور104رنزہے۔دوسرے نمبرپرکراچی کنگزکے بابراعظم نے10میچوں کی10اننگزمیں36.37کی اوسط سے291رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور50رنزہے۔تیسرے نمبرپراسلام آبادیونائیٹڈکے ڈیوین سمتھ نے9میچوںکی9اننگزمیں34.25کی اوسط سے274رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور72رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبرپرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے رلی روسو نے9میچوںکی8اننگزمیں42.50کی اوسط سے255رنزبنائے جن میں2نصف سنچریاں شامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور76رنزناٹ آؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرلاہورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے احمدشہزاد نے9میچوںکی8اننگزمیں135.39کی اوسط سے241رنزبنائے جن میں3نصف سنچریاں شامل ہیںانکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور71رنزناٹ آؤٹ ہے۔