لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کا باضابطہ اعلان کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کل پی ایس ایل 2017ء کا فائنل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم کے میڈیا مینیجر کے مطابق جن غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا،
ان میں بنگلہ دیش کے انعام الحق، زمبابوے کے شون اروائن اور ایلٹن چیگمبورا جبکہ جنوبی افریقہ کے مورن وین ویک اور رایاد امرٹ شامل ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے اعزاز چیمہ کو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، مارلن سیموئلز ،کرس جارڈن سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں جوہر دکھائیں گے۔