بدھ‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی پولیس آفیسر نے اپنی بیٹی پر کس طرح بدترین ظلم کیا‘ ہائے اللہ

datetime 13  مارچ‬‮  2015 |

نئی دلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک پولیس والے نے اپنی نام نہاد عزت کا تحفظ کرتے ہوئے اپنی جوان بیٹی کو سرعام تشدد کا نشانہ بنا کر اپنی اور بیٹی کی عزت کا ساری دنیا کے سامنے تماشا بنادیا۔اخبار ”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق راجا رام نامی شخص پولیس میں سب انسپکٹر کے عہدے پر فائز ہے۔ اس نے یہ افواہیں سنی تھیں کہ اس کی بیٹی کسی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہے۔

مزید پڑھئے: خواتین اساتذہ پراسکارف پہننے پر پابندی ختم

بدکردار شخص نے اپنی 25 سالہ بیٹی پر ڈاملر فلائی اوور کے قریب درجنوں افراد کے سامنے تھپڑوں، گھونسوں اور ٹھڈوں کی بارش کردی اور بے شرمی کی انتہا کر تے ہوئے اپنی بیٹی کے نازک اعضاءپر بھی وحشیانہ تشدد کر تارہا۔ مزید بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ 50 سے زائد افراد اس شرمناک منظر کو دیکھتے رہے اور کوئی بھی بدبخت شخص کا ہاتھ روکنے کے لئے آگے نہ بڑھا۔ تماش بینوں میں لڑکی کی والدہ بھی شامل تھی جو کہ خاموشی سے اپنی بیٹی پر وحشیانہ تشدد ہوتے دیکھتی رہی۔ قریب ہی واقع دفتر میں کام کرنے والی دو خواتین نیودیتا اور ارچنا نے لڑکی کی حالت زار دیکھی تو مدد کے لئے آگے بڑھیں اور بصد مشکل وحشی باپ کی گرفت سے اسے چھڑایا۔

مزید پڑھئے: سابق بھارتی وزیر ششی تھرورکی اہلیہ کا قتل؛ پاکستانی صحافی مہرتارڑ کا نام بھی شامل تفتیش

خواتین نے لڑکی کو اپنی گاڑی میں بند کرکے پولیس کو فون کیا جو آدھے گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی۔ بعد ازاں یہ انکشاف بھی سامنے آ گیا کہ راجہ رام کی اطلاعات محض افواہوں اور لوگوں کی غلط بیانی پر مشتمل تھیں جبکہ اس کی بیٹی مکمل طور پر شریفانہ زندگی گزار رہی تھی۔ مقامی پولیس کے ایک نمائندہ سے جب اس واقعہ کے متعلق سوال کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ یہ ایک معمولی سی بات ہے لہٰذا راجا رام کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…