پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

پنجاب حکومت کی انسداد کرپشن ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 1 کروڑ 30 لاکھ پیغامات موصول ہوئے

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) مشیر وزیرا علیٰ پنجاب و چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کرپشن روکنے کیلئے شروع کی جانے والی ایس ایم ایس سروس کے 1 کروڑ 30 لاکھ پیغامات موصول ہوئے جن پر کارروائی کرتے ہوئے اب تک 7 ہزار اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہو چکی ہے۔ پنجاب کے 26 ہزار میں سے 25 ہزار 8 سو موضعات کا ریکارڈ ڈیجیٹل ہو چکا ہے،

صوبے میں 137 لینڈ سنٹر قائم کئے گئے ہیں، جہاں سے فرد ملکیت چند منٹوں میں حاصل کی جا سکتی ہے، فرد اور رجسٹری کا دوہرا نظام ختم کر کے اس کو لنک کر دیا گیا ہے، سٹامپ پیپرز کو بھی ڈیجیٹیل کر دیا گیا ہے، پنجاب کے 712 تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں آن لائن شکایت درج ہوتی ہے، ہوٹلز کو بھی کریمنل ڈیٹا بیس سے لنک کر دیا ہے جس کی بدولت کریمنل فوری طور پر ٹریس ہو سکے اور دہشت گردی کے خاتمہ میں مدد مل سکے گی، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کی بھی مختلف منصوبوں میں بھی مدد کر رہے ہیں تاکہ وہاں بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں کیا۔ ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ پنجاب کے علاوہ دوسرے صوبوں میں بھی مختلف اداروں میں اصلاحات پر عمل پیرا ہے جس سے اداروں میں کارکردگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ شفافیت آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر دگیا گیا ہے جس سے زمین کے مالک پٹواری کو کسی سفارش، پٹوار خانہ کے چکر لگائے بغیر اور رشوت دیئے بغیر اپنے فرد ملکیت آن لائن حاصل کر سکتے ہیں ۔اسوقت تک پانچ کروڑ 70لاکھ دیہی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے

پنجاب میں 26ہزار میں سے 25ہزار 8سو موضعات کا ریکارڈ ڈیجیٹل ہو چکا ہے ،پنجاب بھر میں 137لینڈ سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جہاں سے فرد ملکیت چند منٹوں میں حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔فرد اور رجسٹری کے نظام کو بھی لنک کر دیا گیا ہے ۔مستقبل میں ان سنٹرز کو بھی ختم کر کے آن لائن اور بنکوں کے ذریعے فرد ملکیت حاصل کئے جا سکیں گے بلکہ عوام خود اپنے سسٹم سے فرد ملکیت حاصل کر سکیں گے ۔ پنجاب میںسٹامپ پیپرز کو بھی ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے۔ ایک ہزار مالیت کے نان جوڈیشل سٹامپ پیپرز گزشتہ آٹھ ماہ میں چھ لاکھ 94ہزار 501سٹامپ پیپرز آن لائن خریدے گئے ہیں ۔جن کی مالیت 18ارب روپے بنتی ہے ۔ پنجاب میں سٹامپ پیپرز کی فروخت میں ریونیو میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دس روپے سے ایک ہزار تک کے جوڈیشل سٹامپ پیپرز کو بھی کمپیوٹزائزڈ کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں ہیلتھ کے شعبے میں کام کرتے ہوئے ویکسینیٹرز کو بھی خصوصی ایپ کے موبائل فراہم کئے گئے ہیں جس سے ویکسی نیشن کے پروگرام میں بہتری آئی ہے۔کمپیوٹرائزڈ نظام کی بدولت ویکسی نیٹرز کی کار کردگی 21فیصد سے بڑھ کر 88فیصد ہو گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کے 712تھانوں کو بھی کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے جس سے ایف آئی آر سے قبل رپٹ بھی کمپیوٹر ائزڈ درج کی جاتی ہے ۔جس سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ اس نظام کے تحت ابتک 3لاکھ 17ہزار افراد رپٹ درج ہو چکی ہیں ۔ تھانوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے سے اشتہاریوں کو بھی گرفت میں لیا گیا ہے ۔ ہوٹلز کو بھی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سے لنک کیا گیا ہے جس سے ہوٹل میں قیام کرنے والا اشتہاری ،کریمنل شناختی کارڈ کی بدولت فوری ٹریس ہو سکے گا جس سے دہشت گردی کے خاتمے میں بہت مدد ملے گی۔ لینڈ ریکارڈ کے ساتھ ساتھ گرداوری اور مساوی کو بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ حج آپریشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے بہتری سے چلایا ،پاکستانی حج آپریشن سے متاثر ہو کر نائیجریا نے حج آپریشن میں مدد کی درخواست کی جس پر پنجاب حکومت کی اجازت سے بورڈ کے اہلکار ان کے سسٹم کو بہتر کر رہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ کی اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے کردار سے متاثر ہو کر سندھ، بلوچستان میں بھی بورڈ کے اہلکار ان صوبوں میں اداروں کی بہتری کے لئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ،

جبکہ خیبر پختونخواہ میں پہلے ہی بورڈ کے اہلکار فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔اس موقع پر ڈاکٹر عمر سیف نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی میں فری وائی فائی کی سروس فراہم کرنے اور تین لاکھ روپے گرانٹ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب آئی ٹی یونیورسٹی میں صحافیوں کے میرٹ پر آنے والے بچوں کو بھی داخلے دیئے جائیں گے اور اس ضمن میں نیشنل پریس کلب سے بھی جلد معاہدہ کیا جائے گا۔ صدر و سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ایسے لوگوں کو مدعو کیا جائے جنہوں نے ملک و قوم کی بہتری کے لئے نمایاں کام سر انجام دیئے ہیں ۔ ڈاکٹر عمر سیف نے پنجاب میں اداروں کی بہتری کے لئے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…