اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف تجزیہ کارڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاہے کہ صوبائی وزیرقانون راناثنااللہ وزیراعظم نوازشریف کے قریبی اورچہیتے ہیں جبکہ شہبازشریف کے کسی بھی کھاتے میں نہیں ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ پاکستان سپرلیگ کے فائنل میں حکومت کوسب سے بڑاخطرہ یہ ہے کہ وہاں پرکرکٹ ہورہی ہے اور پاکستان میںکرکٹ کوپسند کرنے والے زیادہ ترعمران خان کے کارکن ہیں اس لئے وہاں پر’’گونوازگو‘‘کانعرہ ہی نہ لگ جائے ۔ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ صوبائی وزیرراناثنااللہ خود یہ بیان دے چکے ہیں کہ اگروزیراعظم نوازشریف کوان کے عہدے سے الگ کیاگیا
تولوگوں کی ہمدریاں نوازشریف کے ساتھ ہوجائیںگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میںوزیرمملکت عابدشیرعلی کے والد شیرعلی وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے زیادہ قریبی ہیں لیکن راناثنااللہ وزیراعظم نوازشریف سے تعلق کی بنیادپردیگروزراسے زیادہ متحرک رہتے ہیں اورکئی بارایسے بیانات بھی دے دیتے ہیں کہ شہبازشریف بھی ان پرچپ رہتے ہیں ۔شاہدمسعود نے کہاکہ پی ایس ایل کے فائنل میںحکومت کی کوشش ہوگی کہ ان کے حق میں نعرے بازی کی جائے اورکوئی ایساشخص سٹیڈیم میں موجود نہ ہوجوگونوازگوکانعرہ لگائے کیونکہ حکومت کواس وقت پی ایس ایل کے فائنل میں دہشتگرد ی سے بڑاخطرہ گونوازگوکانعرہ ہے۔



















































