پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

ایم کیو ایم کا مستقبل کس کے ہاتھ میں ہے؟ شیخ رشید نے حیران کن پیش گوئی کر دی

datetime 3  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کا مستقبل اب فاروق ستار کے ہاتھ میں ہے اور وہی فیصلہ کرسکتے ہیں کہ انہیں کس کے ساتھ مل کر آگے بڑھنا ہے۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ امکان ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے بانی مصطفیٰ کمال آنے والے مہینوں میں ایک

ہوجائیں اور اگر ایسا نہ بھی ہوا تو کراچی کی سیاست میں اس وقت تین گروپس موجود رہیں گے، جن میں متحدہ لندن بھی شامل ہے۔تاہم انھوں نے متحدہ پاکستان اور پی ایس پی کے ممکنہ انضمام کے بعد سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشریف کی جانب سے قیادت سنبھالنے کے تاثر کو غلط قرار دیا۔ انہوںنے کہا کہ فاروق ستار اور مصطفی کمال کبھی بھی پرویز مشرف کو اپنی جماعت کی قیادت نہیں سونپیں گے، لہذا کسی کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں اصل مسئلہ فاروق ستار کے ساتھ ہوگا جنہیں سمت کا تعین کرنا ہوگاکیونکہ ابھی تک تو امتحان کا وقت نہیں آیا، مگر توقع ہے کہ اسی سال کوئی اہم پیش رفت ہوجائے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا فائنل لاہور میں کروانے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر نظر ڈالی جائے تو یہ میچ لاہور میں کروانا ایک بڑا خطرہ ہے ٗاچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے خطروں سے کھیلنا پڑتا ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے 500 سو والا ٹکٹ لیا ہے اور میں چاہتا ہوں عام عوام کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…