بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

نیویارک میں 2 پاکستانی نژاد بھائیوں کو 35 سال قید کی سزا

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میامی(نیوز ڈیسک) 2 پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے نیویارک میں دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کا اعتراف کرلیا جس پر انہیں 35 سال تک کی سزا سنادی گئی۔

مزید پڑھئے: فرگوسن میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ بہیمانہ حملہ ہے ہولڈر

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میامی میں مقامی عدالت  سے جاری دستاویزات میں کہا گیا شہریار عالم قاضی اور رئیس عالم قاضی نامی 2 بھائیوں کو 2012 میں نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کیس کے آغاز میں دونوں مجرموں نے اس الزام کو ماننے سے انکار کیا تاہم اب دونوں نے نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی اور اس کے لیے دہشت گردوں کو تعاون فراہم کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔عدالت کے مطابق ملزم رئیس عالم نیورک میں دہشت گردی کے مقصد سے فلوریڈا گیا جہاں اس نے دہشت گردوں کو بم دھماکے کرنے کے لیے معلومات فراہم کیں ۔

مزید پڑھئے: دنیا کے 10 بہترین ایئرپورٹس

پولیس حکام کے مطابق مجرم رئیس عالم کو پہلے اور اس کے بڑے بھائی شہریار عالم کو بعد میں گرفتار کیا گیا تاہم شہریار عالم نے اس منصوبہ بندی کی تفصیلات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا تھا جب کہ دونوں مجرموں نے 2014 میں سرکاری ملازم پر حملے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مجرم کے قبضے سے بم بنانے کے آلات اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے مرکزی مجرم رئیس عالم کو 35 اور شہریار عالم کو 17 سال قید کی سزا سنائی ہے جس پر عملدرآمد 5 جون سے ہوگا۔

مزید پڑھئے: دولتِ اسلامیہ کا بوکو حرام کی وفاداری قبول کرنے کا اعلان

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…