اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان سپرلیگ کافائنل، دعوت نامے کون کون سی ہائی پروفائل شخصیات ارسال کئے گئے؟،سکیورٹی کےلئے کس مہنگی ترین چیزکی منظوری دیدی گئی ،شائقین کرکٹ ٹکٹ حاصل کرنے کے چکرسے ہی نہ نکل سکے

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان سپرلیگ کافائنل دیکھنے کے لیے ہائی پروفائل شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔ اعلیٰ شخصیات کی متوقع شرکت کے پیش نظر فائنل میں فضائی نگرانی کے لیے دو ہیلی کاپٹروں کی منظوری دے دی گئی۔ پانچ مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل فائنل کے لیے ہائی پروفائل شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے۔پی سی بی حکام کی جانب سے فائنل دیکھنے کے لیے دعوت نامے بھجوانے والی وی وی آئی پی شخصیات میں چاروں وزرائے اعلیٰ سمیت اہم سیاسی اور عسکری

شخصیات شامل ہیں۔کرکٹ کھیلنے والے ممالک کے سفارتکاروں کو بھی دعوت نامے بھجوائے گئے ہیں۔ غالب امکان ہے کہ برطانیہ، آسٹریلیا، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے سفارتکار پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے۔سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت پنجاب حکومت نے فضائی نگرانی کیلئے 2 ہیلی کاپٹروں کی منظوری دے دی ہے جو فضائی نگرانی کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسٹینڈبائی رہیں گے۔ دوسر ی طرف ابھی تک شائقین کرکٹ میں سے اکثریت پی ایس ایل کے عام درجے کے ٹکٹس بھی حاصل نہیں کرسکی ہے ۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…