اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ڈرون طیارے براق اورگائیڈڈ میزائل بر ق کے کامیاب تجر بے پر قوم کو مبارکباد پیش کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے آج ڈرون طیارے براق اور گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا جس کا مشاہدہ خود آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کیا ۔اس تجربے کے بعد پاکستان ڈرون طیارے بنانے والے مما لک میں شامل ہو گیا ہے ۔اس کامیاب تجربے پروزیر اعظم میاں محمد نوا ز شریف نے انجینئرز اور سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی ساتھ کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کے بعد پاکستان کو دفاعی میدان میں نئی جہت ملے گی۔