اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کروز میزائل بابر،رعداور ابابیل سے خوفزدہ بھارت کا اپنی جانب بڑھنے والے میزائل کوکم اونچائی تک مار کر کے تباہ کردینے والے میزائل کا تجربہ۔ بھارتی حکام کے مطابق بھارت کی جانب بڑھنے والے بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دینے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل کا تجربہ کامیابی سے
کر لیا گیا ہےاور تجربہ سے تمام اہداف اور مقاصد کو کامیابی سے حاصل کر لیا گیا ہے اور اب ہمیں پاکستان کے ایٹمی میزائل نشانہ نہیں بنا سکتے۔بھارتی دفاعی حکام کے مطابق دشمن ایٹمی میزائلوں سے بچائو کیلئے دفاعی میزائل سسٹم کا یہ ابتدائی تجربہ تھا اس سسٹم کے پوری طرح کام شروع کرنے پر بھارت تین ہزار میل فاصلے تک بھی دشمن ایٹمی میزائلوں کو تباہ کرنے کی صلاحیت حاصل کر لے گا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تجربہ کئے گئے میزائل میں ایسا ریڈار سسٹم نصب ہے جوٹیلیمیٹری سٹیشن کیساتھ ہدف کا پیچھا کرتا ہے اور میزائل کی اپنے ہدف تک پہنچنے کیلئے رہنمائی کرتا ہے اور تب تک اس کا پیچھا کرتے ہیں جب تک میزائل میں نصب انٹر سیپٹر دشمن میزائل کو نشانہ نہ بنا لیں۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی جنگ کی دھمکیوں کے بعد امریکہ ، روس اور چین بھی ایسے ہی میزائل سسٹم کی تیاری کا سوچ رہے ہیں جو خود کار جدید نـظام کے تحت دشمن میزائلوں کوہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتےہوں۔