منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

فیصل آباد میں تحریک انصاف کے اہم رہنما کو بڑی کامیابی مل گئی

datetime 1  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ نے ریلوے چوک فیصل آبادمیں قائم شدہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنما کے بس سٹینڈ تیمور ٹریولز کو مقامی انتظامیہ کی جانب سے سیل کرنے اور اڈہ چلانے پر پابندی کے حکم کو فوری طور پر معطل کر کے ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کر تے ہو ئے ہدایت کی ہے کہ بس سٹینڈ تیمور ٹریولز کے خلاف کسی قسم کی خلاف قانون کارروائی سے بھی باز رہے

تفصیل کے مطا بق تیمور ٹریولز کے مالک علی اختر خاں جوکہ تحریک انصاف کے مقامی رہنماہیں اور ان کے بڑے بھائی چوہدری ظہیر الدین خاں مسلم لیگ (ق) پنجاب کے جنرل سیکرٹری ہیں‘ نے ہا ئیکورٹ لا ہور میں اپنی پٹیشن میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے فیصل آباد میں قانون کے مطابق بس سٹینڈ چلا رہے ہیں لیکن مقامی انتظامیہ نے سیاسی بنیادوں پر انہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے اور معاشی طو رپر مفلوج کرنے جبکہ حکومتی پارٹی سے وابستہ ٹرانسپورٹروں کو مالی مفاد پہنچانے کے لیے بغیر کسی نوٹس اظہار وجوہ اور صفائی کا موقع دیئے ‘ پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ ان کے بس سٹینڈ کو سیل کر دیا ہے جس سے انہیں مالی طور پر نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے درخواست گزار نے مزید کہا کہ اس نے سیکرٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اورضلعی انتظامیہ کی جانب سے ان کے بس سٹینڈ کو سیل کرنے کے حکم کے خلاف سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو اپیل کی تھی تاہم اس پر کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا نہ ہی عارضی حکم امتناعی کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا گیا جس سے اس کو مالی طور پر نقصان پہنچ رہا ہے سائل کے مطابق آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کے مطابق قانون کے مطابق ٹرانسپورٹ چلانا اس کا بنیادی حق ہے تاہم انتظامیہ نے انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو اس بنیادی حقوق سے محروم کیا ہے

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عارف راجہ اور درخواست گزار کے وکیل محمد قمر الزمان کے دلائل سماعت کرنے کے بعد سائل کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے 10اپریل تک سیکرٹری آر ٹی اے اور ضلعی انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا ہے اور حکم دیا ہے کہ فوری طور پر بس سٹینڈ کو ڈی سیل کیا جائے اور درخواست گزار کے خلاف کسی قسم کی غیرقانونی کارروائی نہ کی جائے عدالت نے ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل) لاہور ہائی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت کا یہ حکم فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری آر ٹی اے کو عملدرآمدکیلئے بذریعہ برقیہ ارسال کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…