ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

سری دیوی نے کس یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا؟ جان کر حیرت میں ڈوب جائیں گے

datetime 2  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(آئی این پی) سری دیوی وہ پہلی بھارتی خواجہ سرا بن گئی ہیں جنہوں نے ممبئی یونیورسٹی میں اعلی تعلیم کیلئے داخلہ لیا ہے۔ہندوستان میں اعلی تعلیم کے ذمہ دار ادارے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے تین سال قبل تمام بھارتی یونیورسٹیز کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے داخلہ فارموں میں جنس کیلیے مخصوص خانوں میں ’لڑکا‘ (میل) اور ’لڑکی‘ (فی میل) کے ساتھ ساتھ ’ خواجہ سرا‘ (ٹرانس جینڈر) کے خانے کا اضافہ بھی

 

کردیں جبکہ انہیں لڑکوں اور لڑکیوں ہی کی طرح اسکالرشپ کے یکساں مواقع بھی فراہم کیے جائیں۔ممبئی یونیورسٹی نے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے پچھلے سال اپنے داخلہ فارم میں تبدیلی کردی جس کے فوراً بعد خود کو ’ سری دیوی ‘ کہلوانے والی ایک خواجہ سرا نے وہاں سے بی اے کرنے کیلئے داخلہ لے لیا۔ کاغذات پر سری دیوی کا نام سنتوش لوندھے ہے اور یونیورسٹی میں داخلہ لینے سے پہلے وہ انٹیریئر ڈیزائنر، میک اپ آرٹسٹ اور بھرت ناتیئم ڈانسر کے کورسز کرچکی ہیں جبکہ ممبئی یونیورسٹی میں انہوں نے نفسیات، سماجیات اور ادب کے مضامین منتخب کیے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…