اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

افغان صدر نے پاکستان میں ہونیوالے اہم ترین اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟اہم سیاستدان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 28  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ افغان صدراشرف غنی کو اقتصادی تعاون تنظیم کانفرنس میں شرکت کرنا چاہئے تھی، صدر اشرف غنی کے پاس اچھا موقع تھا کہ وہ پاکستان آتے اور موجودہ معاملات پر پاکستان کیساتھ بات کرتے، صدر اشرف غنی بھارت کی ایماء پر ای سی او کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔

منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو بھارت کی بجائے پاکستان کیطرف دیکھنا چاہئے جہاں ہزاروں افغانی مہاجرین پناہ لیے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک سمیت پورے خطے کیلئے ایک چیلنج ہے، ملک سیکورٹی خدشات کی وجہ سے نازک صورتحال سے گزر رہاہے، حالات کے پیش نظر، اسلام آباد انتظامیہ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کریں، حکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کسی قسم کی اجتماع کی اجازت نہ دے، انہوں نے کہا کہ اشرف غنی کو بھارت کی بجائے پاکستان کیطرف دیکھنا چاہئے جہاں ہزاروں افغانی مہاجرین پناہ لیے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ دہشتگردی دونوں ممالک سمیت پورے خطے کیلئے ایک چیلنج ہے، ملک سیکورٹی خدشات کی وجہ سے نازک صورتحال سے گزر رہاہے، حالات کے پیش نظر، اسلام آباد انتظامیہ سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کریں، حکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کسی قسم کی اجتماع کی اجازت نہ دے، حکومت کو پی ایس ایل کیلئے بھی غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کرنے پڑیں گے۔۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل کے لاہورمیں فائنل کے انعقاد سے پاکستان کادنیابھرمیں امیج بہترہوگاجبکہ پی ایس ایل کےلئے حکومت کوفول پروف سیکورٹی فراہم کرناپڑے گی اورسخت اقدامات لیناہونگے تاکہ پی ایس ایل کافائنل پرامن طریقے سے ہوجائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…