اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وادی تیراہ میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی جانب سے خیبرایجنسی کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور تازہ کارروائی میں مزید 22 دہشت گرد مارے گئے۔ جیٹ طیاروں نے خیبرایجنسی کی تحصیل وادی تیراہ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ان کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سال 15 جون سے خیبرایجنسی میں شروع کئے گئے ”آپریشن ضرب عضب“ کے نتیجے میں ہزاروں دہشت گرد ہلاک اور ان کے سینکڑوں ٹھکانے تباہ کئے جاچکے ہیں۔