بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نائن زیرو آپریشن جنوری میں ہونا تھا، سینٹ الیکشن تک مو خر رکھا گیا،،رپورٹ میں انکشاف

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈکوارٹرنائن زیرو اور ملحقہ دفاتر میں رینجرز کی کارروائی انٹیلی جنس معلومات کی جامع رپورٹ کے بعد کی گئی جس کا اصولی فیصلہ سینٹ الیکشن سے قبل ہی کرلیاگیاتھااور وزیراعظم نواز شریف نے آصف علی زرداری کو بھی اعتمادمیں لے لیا تھا اور آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کو رینجرز کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کردی تھی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ڈی جی رینجرزکوجرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری ٹارگٹڈآپریشن میں کسی قسم کادباوخاطر میں نہ لاتے ہوئے شفاف اندازمیں ہرقیمت پرجاری رکھنے کی ازسرنوہدایت کی ہے جبکہ نائن زیروپر رینجرزایکشن سے قبل انٹیلی جنس معلومات پر مبنی جامع رپورٹ وزیرداخلہ کوجنوری میں بھجوا دی گئی تھی جس پروزیراعظم نے کارروائی کوسینیٹ کے الیکشن ہونے تک موخرکرنے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے جنوری میں ہی وزیراعظم نوازشریف کوقانون نافذکرنے والے اداروں کی ایم کیوایم کے پکڑے گئے پانچ کارکنوں کے جرائم پیشہ ریکارڈکے بارے میں آگاہ کردیاتھاجس پروزیراعظم نے سینیٹ الیکشن پرامن ماحول میں کرانے کے عمل کویقینی بنانے کی خاطر اسے موخرکیا جس کے بعدوزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سے بھی اس بارے میں مشورہ کیا۔آصف علی زرداری نے سندھ حکومت کووفاقی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کاحکم دیا اورآپریشن کاعمل مکمل ہونے تک اسے مکمل طورپرخفیہ رکھنے کی بھی ہدایت کی لہٰذا سینیٹ کے الیکشن کاعمل مکمل ہوتے ہی وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزکوفوری ایکشن کاحکم دیاتھاجس پررینجرز نے مکمل ریکی اور مانیٹرنگ کے بعدچھاپہ مارکارروائی کی۔ معروف اردو روزنامہ ایکسپریس نیوز کے ذرائع نے یہ بھی بتایاکہ بدھ کوکارروائی کے بعدگورنرسندھ عشرت العبادنے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کوان کے بے گناہ کارکنوں کوحراست میں لینے کی شکایت کی جس پروزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرزسے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انھیں حکم دیاکہ جرائم پیشہ عناصرکیخلاف شفاف اندازمیں ٹارگٹڈ آپریشن زیروٹالرینس پالیسی کے تحت ہرقیمت پرجاری رکھا جائے لیکن یہ خیال رکھیں کہ سے ناجائززیادتی نہ ہو۔ ذرائع کاکہناتھاکہ وزیرداخلہ نے ڈی جی رینجرز سے نائن زیروایکشن کی جامع رپورٹ بھی طلب کرلی جوضرورت پڑنے پرپارلیمنٹ میں بھی پیش کی جاسکتی ہے تاکہ ایوان کوکراچی میں امن کے قیام کے حوالے سے حکومتی اقدامات پراعتماد میں لیاجاسکے۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…