جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

سختی کے دن ختم،عوام کیلئے بہت بڑی خوشخبری،حکومت نے ناقابل یقین اعلان کردیا

datetime 27  فروری‬‮  2017 |

جھنگ/حویلی بہادر شاہ (آئی این پی )وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اس سال جون جولائی میں بیس ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ہو گی جس سے جلد ہی ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا اور 2018 توانائی کے بحران کے خاتمے کا سال ہو گا ، انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہمار اکام فیتوں کے کاٹنے سے نہیں بلکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے دیں گے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا

عابد شیر علی نے کہا کہ ہمارے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں۔ وہ پیر کو1230میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پروجیکٹ کے جاری تعمیراتی کام کے سلسلہ میں ایک جائزہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوکی، بھکی اور حویلی بہادر شاہ کے منصوبوں کی تکمیل سے بجلی کی پیداوار 3600 میگاواٹ اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے آنے سے پہلے ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی اب نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ انڈسٹری میں صفر لوڈشیڈنگ ہے ہمار اکام فیتوں کے کاٹنے سے نہیں بلکہ ہم عمل پر یقین رکھتے ہیں جو علاقے بجلی کا بل باقاعدگی سے دیں گے ان کو بجلی کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں ہو گا ہمارے تمام منصوبے کرپشن سے پاک ہیں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام حکومت کی ٹانگیں کھنچنا ہے جبکہ ہمارا کام عوام کی خدمت کرنا ہے ہم اسی خدمت کی وجہ سے 2018 میں عوام کی عدالت میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی کو فراہمی کے ساتھ ساتھ اس کی پیداواری لاگت میں بھی کمی واقع ہوگی جس سے بجلی کی قیمتوں میں بھی کمی کی جائے گی جس سے لوگوں کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقعے حاصل ہوں گے اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کا افتتاح وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 16اکتوبر 2016کو کیا تھا ۔

انہوں نے کہاکہ  پاور پروجیکٹ جنوری 2018میں 1230میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا ۔ منصوبے کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے منصوبے کی تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس پلانٹ پر دنیا کی جدید ترین مشینری لگائی جارہی ہے۔ جو کم فیول میں زیادہ بجلی پیدا کرے گی انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں پہلی ٹربائن اسی سال مارچ میں بجلی کی پیداوار شروع کر دے گی اور اگست 2017تک یہ منصوبہ700 میگا واٹ بجلی پیدا کرنا شروع کردے گاجبکہ جنوری 2018 تک یہ منصوبہ اپنی مکمل استعداد سے بجلی کی 1230 میگا واٹ پیداوار شروع کر دے گا چین پاکستانی بھایؤں کے ساتھ مل کر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے دن رات کام کر رہا ہے امید ہے جلد ہی پاکستان سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگااور پاکستان بھی ترقی یافتہ قوموں کی صف میں شامل ہو جائے گا۔



کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…