اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اوروفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی اوراصلاحات احسن اقبال کو دل کی تکلیف کے باعث راولپنڈی کے کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ہسپتال کےڈاکٹراحسن اقبال کاطبی معائنہ کررہے ہیں ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابقاحسن اقبال کووزارت منصوبہ بندی میں کام کے دوران دل کی تکلیف ہوئی جس کے باعث ان کوفوری طورپرراولپنڈی کے کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ابھی تک ڈاکٹرزنے احسن اقبال کاطبی معائنہ کررہے ہیں جبکہ اس کے بعد ان کے مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔