اسلام آباد(آئی این پی )محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک میں اس بار گرمیوں کی لہر جلد آنے کا امکان ہے جس کے باعث مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔چیف پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ مارچ کے وسط تک درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جب کہ اس بات کا قوی امکان ہے
انہوں نے کہاکہ مارچ کے آخری دنوں میں اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سے تجاوز کرجائے گا جس کے باعث گرمی کی شدت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔ ابھی موسم گرما ایک ماہ تک جاری رہے گا جب کہ اگلے ماہ ہلکی پھلکی بارشیں بھی متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ اپریل کے دوران جنوبی سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔