اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانے کے فیصلے کوپاگل پن قراردیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان نے کہاکہ وفاقی اورپنجاب حکومت کی طرف لاہورمیں پی ایس ایل کافائنل کرانے کافیصلہ پاگل پن ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جب فائنل میچ لاہورمیں ہوگاتوبندسڑکوں اورسخت سیکورٹی سے دنیاکوکیاامن کاپیغام جائے گا؟انہوں نے کہاکہ اگرپی ایس ایل کے فائنل کے موقع پراگرکوئی واقعہ پیش آگیاتوپھردنیاکی کوئی ٹیم دس سال تک بھی پاکستان میں کھیلنے کےلئے تیارنہیں ہوگی ۔