اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی ایک ماہ میں کتنے ارب روپے کی چائے پی گئے؟ جان کر ہوش اڑ جائیں گے , ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی چائے کے استعمال میں بھی اضافہ ہو گیا اورپاکستانی ایک ماہ میں 5.028 ارب روپے کی چائے پی گئے ،ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کے مطابق رواں مالی سال جنوری2017ء کے دوران چائے کی قومی درآمدات میں 4.03 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،پی بی ایس
کے مطابق جنوری 2017ء کے دوران5.028 ارب روپے کی چائے درآمد کی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں جنوری 2016ء کے دوران چائے کی ملکی درآمدات کا حجم 4.833 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا، اس طرح جنوری 2016ء کے مقابلے میں جنوری 2017ء کے دوران چائے کی درآمد میں 4 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے