اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یادش بخیر کہ کچھ عرصہ قبل نیوز لیکس سکینڈل چلا تھا جس میں حکومت کی جانب سے وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی قربانی دی گئی اور انہیں برطرف کر دیا گیا ۔ اب نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کیس ابھی تک ختم نہیں ہو ا اور پرویز رشید کے بعد اب طارق فاطمی کو
قربانی کا بکرا بنایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ ڈان لیکس میں جن اہم ترین شخصیت کا نام ہے وہ لندن میں موجود ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ ڈان لیکس میں ان کا نام نہیں ہے لہٰذا ڈان لیکس میں طارق فاطمی کو غالبا قربانی کا بکرا بنا کر ان پر تمام تر ملبہ ڈالا جا سکتا ہے (ان کا کہنا تھا کہ یہ شخصیت طارق فاطمی کی جگہ کوئی اور بھی ہو سکتا ہے ) ۔ شاہد مسعود نے کہا کہ ڈان لیکس کی رپورٹ تیار ہے ۔ لیکن کیا عوام اسے قبول کریں گے یا نہیں؟ یہ وقت آنے پر معلوم ہو گا۔