جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان میں مشکلات کا سامنا،افغان مہاجرین کاوفدمعروف عالم دین کے پاس پہنچ گیا

datetime 26  فروری‬‮  2017 |

اکوڑہ خٹک (این این آئی) افغان مہاجرین کی تیرہ رکنی مرکزی کمیٹی نے اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی، ملاقات میں کمیٹی کے اہم عہدے داروں نے مہاجرین کے مختلف مشکلات کے حوالے سے مولانا سمیع الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے مہاجرین کی خدمت اور حفاظت میں ہمیشہ انصار کا کردار ادا کیا۔ اور سخت سے سخت وقت میں پاکستانی قوم نے ہماری مدد کی

۔وفد نے مولاناسمیع الحق کو یقین دلایا کہ افغان مہاجرین نے کبھی بھی کسی قسم کی دہشت گردی میں حصہ نہیں لیا، اور پاکستانی قوم کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی اور کہاایسے کاروائیوں کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے،یہاں ایسی کاروائیاں بیرونی قوتوں کا شاخسانہ ہے، وفد نے کہاکہ طورخم بارڈر پر گزشتہ کئی دنوں سے مہاجرین کو مسلسل مسائل درپیش ہیں، مختلف مہاجرین کیمپوں میں مسلسل چھاپے پڑ رہے ہیں، مدارس سے افغانی طلبا کو اٹھایا جارہا ہے، وفد کے سربراہ نے کہاکہ ہم سو فیصد یقین دلاتے ہیں کہ کوئی افغانی مہاجر بھی ایسی کاروائیوں میں ملوث نہیں، حکومت وقت ہماری فریاد سن کر جلد از جلد ہمارے مسائل حل فرمائے۔مولانا سمیع الحق نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں انفرادی اور اجتماعی طور پر ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ بڑی طاقتیں بھارت امریکہ اورافغان حکومت پاکستان اور افغان عوام کے درمیان اعتماد اور انصار مدینہ جیسے تعلق کو ہرگز برداشت نہیں کرتے ،موجودہ دھماکوں کی قابل مذمت لہر اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دھماکوں کے شکل میں دہشت گردی کی لہر میں ملوث افراد کے تلاش کی آڑ میں افغان کیمپوں میں مقیم پرامن اور پاکستان کی محبت سے سرشار مہاجرین پر عرصہ حیات تنگ کرنا ہرگز ملک و وطن کی خیرخواہی نہیں

پاکستان کی تاریخی قربانیوں سے افغان مہاجرین کی محبت اور وفاداری کو بیرونی سازشوں کی بھینٹ چڑھانا ،ناعاقبت اندیشی ہے،مولانا سمیع الحق نے کہاکہ افغان گورنمنٹ کا شرپسند اوردہشت گردی عناصر پر کنٹرول نہ کرسکنے کی وجہ افغان عوام اور مہاجرین کے لئے مشکلات پیدا کررہا ہے، انہوں نے مہاجرین کمیٹی کی دھماکوں اور افغان شرپسند عناصر کی سختی سے مذمت اور ان کی سرگرمیوں سے مکمل براء ت اور لاتعلقی کی قرارداد کو سراہا، اور کہاکہ چند دہشت گردوں کے لئے مہاجرین کو ناکردہ گناہوں کی سزا نہ دی جائے گرفتار افراد کو رہا کیا جائے ،

انہوں نے اقوام متحدہ سے بھی اپیل کی کہ وہ مہاجرین کو درپیش مسائل حل کرنے پر توجہ دے اور زیرحراست افغان قیدیوں کو فوری رہائی دلائی جائے۔ وفد میں افغان مہاجرین کمیٹی سمیت دیگر اہم قومی عمائدین مہاجرین شامل تھے۔ جبکہ ملاقات میں جمعیۃ کے نائب امیر مولانا حامد الحق حقانی اور مولانا سید احمد شاہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…