جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

حکومت نے ورکنگ خواتین کو گلابی موٹرسائیکلیں دینے کا اعلان کردیا،تفصیلات جاری

datetime 26  فروری‬‮  2017 |

ملتان(آئی این پی)حکومت پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ کے پانچ بڑے شہروں میں ورکنگ خواتین کو گلابی موٹرسائیکلیں دینے کا فیصلہ کرلیا ،پہلے مرحلے میں منصوبے سے صوبہ کے پانچ اضلاع کی 20ہزار ورکنگ خواتین مستفید ہونگی،منصوبے کے مطابق پنجاب کے پانچ اضلاع جن میں ملتان، لاہور فیصل آباد،راولپنڈی اور گوجرانوالہ شامل ہیں میں بیس ہزار خواتین کو گلابی رنگ کی موٹرسائیکلیں دی جائیں گی۔

حکومت پنجاب کے اس قدم سے جہاں ورکنگ خواتین کو سفری سہولیات میسر ہونگی وہیں پر عدم تحفظ کا شکار خواتین کی مشکلات میں بھی کمی واقع ہو گی۔مختلف شعبہ جات میں کام کرنے والی خواتین کو موٹر سائیکلیں ملنے کی صورت میں انہیں کام کی جگہ پر آنے اور جانے میں آسانی رہے گی اور خود انحصاری و تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا۔ حکومت نے خواتین کیلئے مختص اس منصوبے میں موٹر سائیکلوں کا رنگ خصوصی طور پر گلابی رکھا ہے،صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے صوبائی ترقیاتی فورم نے خواتین کو موٹر سائیکلیں دینے کیلئے 90 ملین روپے کی منظوری دے دی ہے جبکہ اب رقم کی منظوری کے بعد اس پر جلد عملدرآمد ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ پہلے حکومت نے خواتین کو سکوٹی دینے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت پنجاب نے سکوٹی فار ورکنگ ویمن منصوبے میں تبدیلی کر دی ہے جبکہ اب رقم کی منظوری کے بعد اس پر جلد عملدرآمد ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ پہلے حکومت نے خواتین کو سکوٹی دینے کا اعلان کیا تھا تاہم حکومت پنجاب نے سکوٹی فار ورکنگ ویمن منصوبے میں تبدیلی کر دی ہے اور اب ورکنگ خواتین کو سکوٹی کے بجائے اٹلس ہنڈا موٹرسائیکلیں دی جائیں گی،ذرائع کے مطابق سکوٹی کو درآمد کرنے پر زیادہ اخراجات آنے کی وجہ سے حکومت پنجاب نے ہنڈا موٹرسائیکل دینے کا منصوبہ بنایا ہے۔



کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…