راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آپریشن ’رد الفساد‘ کے تحت پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران دہشت گرد بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ’رد الفساد‘ کے تحت پاک فوج نے شیرانی، دتہ خیل اور شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد
بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود چھوڑ کر فرار ہو گئے جس کو پاک فوج نے اپنے قبضے میں لے لیا۔واضح رہے کہ پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک بھر میں ’’رد الفساد‘‘ کے نام سے آپریشن شروع کررکھا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد ہلاک اور درجنوں گرفتارکئے جاچکے ہیں۔