پیر‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2025 

بڑی سیاسی جماعت کی دعوت ،شیخ رشید نے ہاں کردی

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے 4 رکنی وفد نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے ملاقات کر کے فوجی عدالتوں کے معاملے پر 4 مارچ کو ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی،شیخ رشید نے اے پی سی میں شرکت پر رضامندی ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مسلم لیگ فوجی عدالتوں کی حامی ہے،زندہ رہیں یا مر جائیں،

دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے، صرف فوجی عدالتیں ہی نہیں، پانامہ لیکس کیس پر بھی مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینی چاہیے، پیپلز پارٹی پانامہ لیکس کیس میں ساتھ دے، مائنس نواز شریف کیلئے ساری اپوزیشن کواکٹھاہوناچاہے ۔وہ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔شیخ رشید احمد سے ملاقات کرنے والے پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق چیئرمین سینیٹ نیئربخاری،قیوم سومرو، رخسانہ بنگش اور سردارعلی خان شامل تھے۔ پی پی کے وفد نے اے پی سی میں شرکت کیلئے شیخ رشید کو دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ ملاقات کے بعد لال حویلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فو جی عدالتوں کے معاملے پر4مارچ کو اے پی سی بلائی ہے ، جس میں شرکت کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے اور پیپلز پارٹی کے موقف کی تائید کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یہ خواہش تھی کہ پیپلز پارٹی بھی پانامہ لیکس کیس میں ہمارے ساتھ کھڑی ہو، اس کیلئے 3،3دفعہ اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کے پاس گئے، پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے پانچوں عظیم ججز بڑے ا دیانت دار ، کہنہ مشق اور قابل ہیں، عدالت عظمیٰ سے پانامہ کیس میں انصاف ملنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف فوجی عدالتوں کے معاملے پر ہی محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ایک مشترکہ اپوزیشن تشکیل دینی چاہیے، جس میں تمام جماعتوں کو شریک ہو کر مائنس نواز شریف لیگ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دے کر عزت بخشی، میری نعیم الحق سے بات ہوئی ہے،تحریک انصاف ہماری اتحادی جماعت ہے ان سے بھی اس معاملے پر مشاورت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاسی زندگی میں جب بھی اپوزیشن کا اتحاد ہوا ہے کبھی ناکامی نہیں ہوئی ، میری خواہش ہے کہ حکومت کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنایا جائے،لال حویلی کی تاریخ شہدا سے بھری ہوئی ہے، ہم پر 3،4 خودکش حملے ہوئے،لال حویلی میں 5شہدا کی تصویریں آویزاں ہیں، چاہے زندہ رہیں یا مر جائیں، کسی صورت دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کسی صورت حمایت نہیں کر سکتے،

ہم اس ملک میں امن و سکون اور جمہوریت چاہتے ہیں۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کے دعوت نامے قبول کرلیے ہیں ، پیپلز پارٹی کے وفد نے کہا ہے کہ کانفرنس سے پہلے اس کا ایجنڈا جاری کر دیں گے، فوجی عدالتوں کے معاملے پر تقریبا تمام جماعتوں کا اتفاق ہے، صرف 2جماعتوں کے تحفظات ہیں، ایجنڈا دیکھنے کے بعد اس حوالے سے اتحادی جماعت سے مزید مشاورت کریں گے، پاکستان کے امن اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ہم پر جتنی ذمے داری ہے، انشاء اللہ پوری کریں گے، ہمارا عہد ہے کہ پرامن پاکستان ہی ہماری زندگی اور سلامتی کی نشانی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء قیوم سومرو نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے جس پر ان کے مشکور ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…