اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ہنسنا زندہ دل افراد کی شخصیت کا خاصہ ہوتاہے۔ ہمارے یہاں اگر خواتین خوش مزاج ہوں یا ہنسنے والی ہوں توا نہیں فوراًً یہ کہہ کر ٹوک دیا جاتاہے کہ زیادہ مت ہنسو بعض دفعہ زیادہ ہنسی کو خلاف ادب بھی سمجھا جاتا ہے۔ لیکن حالیہ تحقیق کے مطابق زندگی کے روشن پہلو دیکھنے والی اور خوش مزاج خواتین کا دل مضبوط ہوتاہے۔ ان خواتین میں دل کے حملوں یا موت کے خطرات سنجیدہ یا رنجیدہ رہنے والی خواتین کی بہ نسبت کم ہوتے ہیں۔ یونیوسٹی آف پیٹس برگ کے ماہرین نے ایک مطالعاتی جائزے کی روشنی میںبتایا ہے کہ خوش رہنا اور روشن پہلوؤں کو دیکھنا یقیناً صحت کیلئے مفید ہوتاہے۔ ڈاکٹر ٹینڈل نے نئی تحقیق کی رو سے بتایا کہ میں بحیثیت ڈاکٹر خواتین کو مشورہ دوں گا کہ وہ زندگی کے تاریک پہلوؤں کو دیکھنے کی عادت ترک کردیں۔بہت مطالعاتی جائزوں
سے یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ منفی انداز فکر صحت کیلئے نقصاندہ ہے۔ مثبت انداز فکر کے صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں اب تک کئے جانے والے سب سے بڑے مطالعاتی جائزے میں ماہرین نے طویل عرصے پر محیط ریسرچ میں ۹۷ہزار خواتین کی صحت ان کے انداز فکر کے درمیان مطالعہ کیا توانہیں پتہ چلا کہ جو خواتین چیزوں کے روشن پہلو دیکھنے کی عادی تھیں یا جو جائیت پسندی سے کام لیتی تھی ان میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کا خطرہ منفی انداز فکر رکھنے والی خواتین کی بہ نسبت ۹فیصد کم تھا۔
ماہرین نے آٹھ سال بعد ان تمام خواتین کی صحت اور شرح زندگی کا جائزہ لیا تو معلوم ہواکہ مثبت اور سوچ رکھنے والی خواتین سے۱۴فیصد کم تھا جو چیزوں کے صرف تاریک اور منفی پہلو دیکھنے کی عادی تھیں۔ اس تحقیق کے نتائج کی روشنی میں یہ بھی واضح ہواہے کہ رجائیت پسند خواتین میں مایوسی اور تمباکو نوشی جیسی عادت میں مبتلا ہونے کا امکان بھی کم تھا۔وہ جوان تھی، ان کی تعلیمی قابلیت اور آمدنی کی سطح بھی نستباً زیادہ تھی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ خواتین زیادہ مذہبی بھی تھیں۔ اس دوران اس بات کے واضح ثبوت بھی ملے ہیں کہ ہماری صحت پر ہمارا رویہ اور سوچ کس طرح اثرانداز ہوسکتی ہے۔ مزید یہ کہ صحت کو بہتر بنانے کیلئے رویوں کو کس طرح تبدیل کیا جاسکتاہے۔
خوش مزاج خواتین کا د ل مضبوط ہوتاہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 آسان ماہانہ اقساط پر خریدنے کا موقع، نئی اسکیم متعارف
-
چھٹیوں کے مزے ختم، اسکولوں کے کھُلنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
-
کیاپاکستان نے ایران کو اسلحہ فراہم کیا؟صدر ٹرمپ سے انٹرویو میں سوال
-
یو اے ای ورک ویزا کیلئے پاکستان پر نئی شرط عائد
-
ڈرائیور کے گھر سے 28 کروڑ روپے نقد اور 15 کلو سونا برآمد
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، نئی قیمتوں کا اعلان
-
الیکشن کمیشن نے 4 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن ختم کردی، نوٹی فکیشنز جاری
-
وفاقی حکومت نے پنشن میںبڑا اضافہ کردیا، نوٹیفکیشن جاری
-
عید میلادالنبیؐ کب ہوگی؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
-
ثاقب چدھڑ نے رابطے کی بارہا کوشش کی: عروبہ مرزا نے سکرین شاٹس شیئر کر دیئے
-
اب ہفتے کی چھٹی نہیں ہوگی! یکم اگست سے تعلیمی اداروں کے لیے نیا شیڈول آگیا
-
آزادکشمیرمیں 2 غلطیاں ہوئی ہیں، راناثناء اللہ کا اعتراف
-
وائرل جم ویڈیو پر قیاس آرائیاں، رجب بٹ نے سعدیہ بلوچ سے تعلق کی حقیقت بتادی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا



















































