اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں آپریشن ایم کیو ایم کی مشاورت سے شروع کیا، قائم علی شاہ

datetime 13  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی سے جرائم پیشہ افراد کے خاتمے کے لئے ا پریشن ایم کیو ایم کی مشاورت سے شروع کیا جب کہ پولیس اور رینجرز شہر قائد سمیت صوبے بھر میں جرائم کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔ پولیس کی 87ویں پاسنگ ا ؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس اوررینجرز نے کراچی سمیت صوبے بھر میں مل کر بہت کام کیا جس کی وجہ سے کراچی سے کشمور تک اغوا برائے تاوان کا ایک بھی کیس موجود نہیں، ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری،اغوا برائے تاوان کے خلاف پولیس اور رینجرز مل کرکام کریں اورکراچی سمیت صوبے بھر سے جرائم کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امن و امان کا مسئلہ ملک بھر میں ہے جب کہ کراچی میں کئی سالوں سے حالات خراب ہیں تاہم عوام کو ہماری حکومت سے بہت سی توقعات ہیں اور سندھ حکومت شہرقائد میں قیام امن کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ا رمی کے ریٹائرڈ کرنلز سے پولیس جوانوں کی تربیت کرائی جارہی ہے تاکہ کسی بھی سنگین صورتحال سے با ا سانی نمٹا جا سکے جب کہ پولیس کو اپ ڈیٹ کرنا اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل تھا جس کے پیش نظر پولیس ملازمین کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرتے ہوئے رواں سال پولیس بجٹ 60 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
پولیس شہدا کے معاوضے سے متعلق وزیراعلی سندھ نے کہا کہ فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کے لئے معاوضہ 2 لاکھ روپے سے بڑھا کر20 لاکھ روپے کردیا گیا ہے جسے مزید بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردیا جائے گا۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…