جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان قوم کی صرف ایک شناخت ہے’’محب وطنیت‘‘، اِس کے علاوہ کسی نسلی امتیاز کی اجازت نہیں، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف

datetime 25  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان قوم کی صرف ایک شناخت ہے’’محب وطنیت‘‘،یہ پیغام وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں بھیجا۔انہوں نے کہا ہے کہ’’ پاکستان قوم کی صرف ایک شناخت ہے’’محب وطنیت‘‘، اِس کے علاوہ کسی نسلی امتیاز کی اجازت نہیں ۔غلط معلومات سے باز رہیے‘‘واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا یہ بیان اُس وقت سامنے آیا ہے جب

 

سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب پریہ الزام عائد کرتے ہوئے ایک طوفان برپا ہے کہ حکومت پنجاب نے قانون نافذ کرنے والوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ افغانیوں اور پشتونوں کے خلاف صوبے بھر میں کریک ڈاؤن کیا جائے ۔تخریب کاروں اور اُنکے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کو کچھ عناصر مسلسل امتیازی سلوک کا رنگ دے کرتعصب کو ہوا دے رہے ہیں جس کی حکومت پنجاب مذمت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دشمن غلط معلومات پھیلا کر ہمیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے، جبکہ پشتون ہمارے بھائی ہیں اور ہمیں مل کر دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے ،چند روز قبل بھی چیئرنگ کراس حادثے میں ملوث زیرحراست سہولت کار سے ہونے والے انکشافات پر وزیراعلی پنجاب نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کہا تھا کہ پناہ گزین افغانی ہمارے بھائی ہیں اورپاکستان نے پچھلے تیس سال سے اپنا پیٹ کاٹ کر ان بھائیوں کو بڑے سلوک کے ساتھ رکھا ہے۔ انہوں نے اِس موقع افغان بھائیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ آپ بہت پُرامن لوگ ہیں مگر آپ کی صفوں کے اندرکچھ کالی بھیڑیں ہیں، اُن کی نشاندہی کیلئے آپ خود ہماری مدد کریں،آپ کی عزت و توقیر پاکستانیوں کی نظر میں مزید بڑھے گی،بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…